آئزول،19/ جون (آئی این ایس انڈیا) میزورم میں آٹھ سالہ بچے سمیت مزید دس افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ ان نئے کیسوں سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔
ریاستی محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ چار مریض مامت ضلع سے، تین چمفائی، دو سرچھپ اور ایک کاجول ضلع سے ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے نئے مریضوں میں سے سات مہاراشٹر سے ریاست میں واپس آئے تھے اور تین دہلی سے آئے تھے۔ آٹھ سالہ بچے کے علاوہ، باقی مریضوں کی عمر21 سے 46 سال کے درمیان ہے۔ نو مریضوں میں انفیکشن کے آثار نہیں ہیں۔ ریاست میں 131 متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے جب کہ نو افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ یکم جون سے ریاست میں مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا اور کورونا کے معاملات صرف تین ہفتوں میں 140 ہو گئے۔